جموں//آل جے اینڈ کے سکھ یونٹی فورم کی جانب سے سکھ مذہب کے خلاف غیرشائستہ زبان استعمال کرنے والی لڑکی ساکھشی بھاردواج کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔اس دوران سکھ نوجوانوں نے ساکھشی بھاردواج کے خلاف مذہب اورآئین کی توہین کامقدمہ دائر کرنے کامطالبہ کیا۔اس موقعہ پر مظاہرین نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک لڑکی ساکھشی بھاردواج کھلے عالم سوشل میڈیا پر سکھ مذہب کی توہین کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے سماج دشمن عناصر جومذہبی جذبا ت کوٹھیس پہنچارہے ہیں کے خلاف حکومت کوفوری طورپرسخت اورعبرتناک کارروائی عمل میں لانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سکھ مذہب کی بے حرمتی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ساکھشی بھاردواج کیخلاف معاملہ درج کرکے اس معاملہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائے تاکہ اس سازش کے پیچھے کون لوگ ہیں کاپتہ لگایاجاسکے۔اس دوران مظاہرین میں ابھجیوت سنگھ ، رنجود سنگھ، گرویندرسنگھ، سمرن پریت سنگھ ، گرسم پریت سنگھ، گرپریت سنگھ نکشی ، ست پال سنگھ ودیگران شامل تھے۔