جموں//اے ایس این ہائر سیکنڈری سکول چھنی ہمت ،جموںکے منیجمنٹ نے اساتذہ۔طلاب کے رشتوں میں بہتری لانے اور طلاب میں اقدار پید ا کرنے کے لئے سکول کے احاطہ میںگورو وندھنا چتر ابھینندن پروگرام کا اہتمام کیا۔پروگرام میں سکول کے تقریباً 200طلاب نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز روائتی لیمپ روشن کرکے ،مبدر انڈیا کو پھولوں کا ہار پہنا کر وندے ماترم گا کر کیا گیا۔پروگرام کا اہتمام بھارت وکاس پریشد کے شوالک برانچ کی صدر سنیتا مہاجن،نائب صدر انورادھا گپتا، سرپرست ڈاکٹر ڈی کے کوتوال،سٹیٹ ایگزیکٹو اشوک گپتا،ریاستی نائب صدر آر پی گنڈوترہ،سابق صدر ترشلا گپتا ،ممبر شوالک برانچ انجو بنسل نے کیا تھا۔اس موقعہ پر سکول کے ایڈ منسٹریٹر رتیش کپور مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آجکل کے دور میں طلاب اپنی ذمہ واریوں سے دور رہتے ہیںاور فقط خود پر مرکوز انسان بن رہے ہیں اور کلچرل ورثہ کو بھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچہ ہر روز اپنے گھر سے شروعات کرتا ہے لہذا اسے پہلے اپنے والدین کی فرمانبرداری کرنے چاہیے اور اسکے بعد اساتذہ کی۔انہوں نے طلاب میں بھارتی کلچر کے تئیں بیداری پیدا کرنے کیلئے بھارت وکاس پریشد کی مبارک باد دی۔اشوک گپتا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔پروگرام کا اختتام قومی ترانہ گانے کے ساتھ کیا گیا ،وندھنا ترہن نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔