نئی دہلی// کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ریاست کے تعلیمی اداروں میں حجاب اور زعفرانی اسکارف پہننے پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے پیش نظر ہائی اسکولوں اور کالجوں میں اگلے تین دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر بومئی نے منگل کو دہلی میں یہ حکم جاری کیا۔ انہوں نے طلباء، اساتذہ، تعلیمی اداروں اور ریاست کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور تمام متعلقہ افراد کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔