ہیرا نگر//جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگرکے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے شعبہ موسیقی کے اشتراک سے 19 اور 20 جنوری کو "سکول کی تعلیم میں موسیقی کا کردار اور اہمیت" کے موضوع پر دو روزہ قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر بھاتکھنڈے میوزک انسٹی ٹیوٹ لکھنؤکے سابق وائس چانسلر پنڈت ودھیادھر ویاس مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ودوشی پروفیسر سنیرا کاسلیوال ویاس، پنڈت وجے شنکر مشرا، پروفیسر روی شرما اور ڈاکٹر شربری بنرجی نے خطاب کیا۔ مہمان خصوصی پنڈت ودھیادھر ویاس گوالیار گھرانے کے معروف گلوکار ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شرکاء کو موسیقی کے موضوع کو زمینی سطح تک لے جانے کی ترغیب دی مقررین نے کہا کہ اسکولی تعلیم میں موسیقی کو نافذ کرنے کی کوششیں بہت پہلے سے شروع کی گئی ہیں اور بھارت رتن پنڈت روی شنکر نے اس سلسلے میں بہت کوششیں کی ہیں۔