سرینگر//ریاستی سرکار نے وادی کے تمام سرکاری وپرائیوٹ تعلیمی اداروں میں 25نومبر2016ء سے باضابطہ طور درس وتدریس کے عمل کو شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔اس سلسلہ میں باضابطہ ایک حکم نامہ زیر نمبر 18/11/2016بتاریخ 446-Edu of 2016جاری کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر اعجاز احمد بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اول سے بارہویں تک تمام کلاسوں میں اندراج کا عمل 25نومبر2016ء تک مکمل کیا جائے گا۔ تاہم گیارہویں جماعت کے اندراج کا عمل دسویں جماعت کے امتحانات کے خاتمہ کے دو ہفتہ بعد حسب روایتrovisionalہوگا۔اس بارے میں تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئیں ہیں تاکہ وہ دسویں اور بارہویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات موجودہ امتحانات کے خاتمہ کے بعد پندرہ دنوں کے اندر اندر مکمل کریں۔اس کے فوراً بعد تدریسی کام کاج شروع ہوگا اس کے لئے تمام سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سکولوں میں ٹائم ٹیبل مرتب کریں۔