سرینگر//سکمز صورہ میں شعبہ ریڈیالوجی کے سینئر ملازم میراعجاز ولد ولد عبدالخالق میر ساکن کلائی اندرجنرل باغ سرینگر 21جون کو دوران ڈیوٹی دل کا دورہ آیا ہے جس کے بعد انہیں سکمز سرینگر کے آئی سی یو میںرکھا گیا ہے جہاں وہ6روز تک زیر علاج رہنے کے بعد جمعرات کو انتقال کر گئے ۔ مرحو م کے وفات پر سکمز کے عملے کے ساتھ ساتھ ادارے کے نان گزٹیڈ ائمپلائز یونین صورہ(نگوا)کے اشیاق بیگ نے مرحوم کے اچانک موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت اور سوگوار کنبے کی صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔