سکمز میں مزدوروں کا احتجاج، تنخواہوں کی واگذاری کا مطالبہ

 سرینگر// شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں تعینات مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کل میڈیکل سپر ائنڈنٹ کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے ۔احتجاجی مزدوروں نے بتایا کہ وہ گذشتہ 4ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکمز میں 150کے قریب مرد و زن بطور مزدرو تعینات ہیں تاہم انتظامیہ ان کی تنخواہ وقت پر ادا کرنے میں ناکام ہے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہ جلد از جلد واگذار کی جائے ۔(کے این ایس)