سرینگر // وادی کے سب سے بڑے طبی ادارے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ،کے ملازمین کی سرمائی تعطیلات کو منسوخ کیاگیا ہے ۔جنرل ایڈمنسٹرٹیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ سکمز ملازمین کی دوسرے نصف کی سرمائی تعطیلات اور چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔حکمنانے میں بتایا گیا کہ سرمائی تعطیلات سے متعلق پرانا آرڈر منسوخ کیا گیا ہے۔سکمزحکام نے تمام ملازمین کو منگل کو ہی ڈیوٹی پر لوٹنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔حکام نے کہا کہ سبھی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں اور اْنہیں فوری طور ڈیوٹی پر حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔اس سے قبل بھی محکمہ صحت کی جانب سے ایک آڈر جاری کیا گیا تھا جس میں تمام ڈاکٹروں اور اعلیٰ افسران کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں اور ہیلتھ اداروں میں ریپیڈ فورسز کو بھی تیاری کی حالت میں رکھیں ۔اس آڈر کے بعد ادویات کو بھی ہسپتالوں میں ذخیرہ کرنے کیلئے آڈر جاری کیا گیا اور کہا گیا تھا۔