سرینگر//پرنسپل سکمز میڈیکل کالج ہسپتال ڈاکٹر ریاض احمد اونتو نے کل ایم بی بی ایس بیچ 2015 کے طلبأ کو آل انڈیا ٹور پرروانہ کیا۔اس موقعہ پر چیرمین اکیڈمکس پروفیسر عبدالواحد خان اور سیکریٹری سی اے ایس ایس ڈاکٹر جے بی سنگھ بھی موجود تھے۔65طلبأ پر مشتمل یہ گروپ سکمز میڈیکل کالج بمنہ سے13دنوں کے لئے بھارت دورے پر روانہ ہوا۔ایم بی بی ایس کے یہ طلبأ ممبئی،گوا،حیدر آباد اوربنگلورو کے معروف اداروں کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران طلبأ کو ملک کے مختلف اداروں کے طلبأ سے بات چیت کے علاوہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقعہ فرہم ہوگا۔