سرینگر//بلال فرقانی// صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں میڈیکل فیکلٹی کے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سفارشی کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی گئی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے20اکتوبر 2021 کو جاری آرڈر کے تناظر میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں تعینات پروفیسر کی اہلیت اور شرائط کیمطابق میڈیکل فیکلٹی کے سربراہ کے طور پر تعیناتی کیلئے5رکنی سفارشی کمیٹی کو تشکیل دیا گیا،جس کی کمان ایڈیشنل چیف سیکریٹری( فائنانس کمشنر محکمہ صحت و طبی تعلیم) کو سپرد کی گئی۔ کمیٹی میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے سابق ڈائریکٹر و ممبر گورننگ باڈی پروفیسر ایم ایس کھورو، ائمز جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکتی گپتا، محکم صحت و طبی تعلیم کے سیکریٹری( ٹیکنیکل) ڈاکٹر شوکت احمد جیلانی اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹرو خصوصی سیکریٹری ممبران کے طور پر کام کریںگے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی محکمہ عمومی انتظامی کو10روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔