جموں//جی ڈی گوئینکا پبلک سکول کی جانب وزارت سکل ڈیولپمنٹ اینڈ اینٹر رپینور شپ کے تحت جموں و کشمیر ایکشن گروپ کے اشتراک سے ایک میگا کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔جسکا مقصد سکیموں کے فوائد حقیقی مستفید یں کو پہنچانا تھا،تاکہ طلاب کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے گا۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ منجیر ہائوسنگ و ڈیولپمنٹ مس پراچی مہاجن مہمان خصوصی تھی،جنھوں نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کئیرئیر کونسلنگ سکیم کے تحت پیش کئے جارہے سکلوں کے بارے میں جانکاری دی،جسکا مقصد 15 سے سال 35 تک کی عمر کے ایک کروڑ طلاب کو کونسلنگ فراہم کرنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا میں ایک کرنسی کے طور پر ہے جو طلاب کو رز مرہ زندگی میں مدد کرتی ہے۔سکول کے پرنسپل راجیش راٹھور نے کہا کہ ایسے کونسلنگ سیشنوںسے طلاب کو فائدہ ہوگا او انہیں صیح کئیر ئیر کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے طلاب کو پیشہ وارانہ اور پیشہ وارانہ تربیتی مراکز کے متعلق جانکاری دی۔اس موقعہ پر طلاب میں چھپے ٹیلنٹ کو نکھار دینے کیلئے ایک ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔