سکالر شپ کا نام :
سکالر شپ کا نام :
ڈی آ رڈی او ینگ سائنٹسٹ لیبارٹری جونیئر ریسرچ فیلوشپ2020
تفصیل:
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)بی ای،بی ٹیک،ایم ای،ایم ٹیک ڈگری یافتہ امیدواروں سے ڈی آ رڈی او ینگ سائنٹسٹ لیبارٹری جونیئر ریسرچ فیلوشپ2020کیلئے درخواستیں طلب کرتا ہے۔فیلوز کو ڈی آر ڈی او کی ینگ سائنٹسٹ لیبارٹری میں اختراعی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق کرنا ہوگی۔
اہلیت:
CSIR-UGC (NET)/GATE سمیت فرسٹ ڈویژن کے ساتھ کمپیوٹر سائنس،کمپیوٹر انجینئرنگ ،انفارمیشن سروسز میں بی ای یا بی ٹیک ڈگری یافتہ امیدوار یا انہیں شعبوں میںگریجوٹ اور پوسٹ گریجوٹ سطح پر فرسٹ ڈویژن کے ساتھ ایم ٹیک یا ایم ای ڈگری رکھنے والے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ CSIR-UGC (NET)/GATE کے ساتھ الیکٹریکل ،الیکٹرانک ،ٹیلی کمیونی کیشن ،انسٹرومنٹیشن انجینئرنگ میں بی ای یا بی ٹیک ڈگری رکھنے والے یا انہی شعبوں میںگریجوٹ اور پوسٹ گریجوٹ سطح پر فرسٹ ڈویژن کے ساتھ ایم ٹیک یا ایم ای ڈگری رکھنے والے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔تاہم امیدواروں کی عمر28سال سے کم ہونی چاہئے۔
مراعات:
مراعات:
ماہانہ31ہزارروپے مشاہرہ بشمول ہائوس رینٹ الائونس
درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ :
۔11جولائی2020
درخواستیں جمع کرنے کا طریقہ:
بذریعہ ای میل یا ڈاک
برقی پتہ :
www.b4s.in/gk/DRD6
سکالرشپ کا نام :
ڈی آر ڈی او ریسرچ ایسو سی ایٹ شپ 2020
تفصیل :
تفصیل :
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)سمندری سائنس یا متعلقہ منسلک مضامین میں ؛پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ امیدواروں بطور خاص جنہیں فزیکل اوشینو گرافی شعبہ میں تجربہ ہو،سے ڈی آر ڈی او ریسرچ ایسو سی ایٹ شپ2020کیلئے درخواستیں طلب کرتا ہے۔
اہلیت :
اہلیت :
ایسو سی ایٹ شپ اُن امیدواروں کیلئے کھلی ہے جن کے پاس سمندی سائنس یا اس سے منسلک متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہو،خاص کر جنہوںنے فزیکل او شینو گرافی شعبہ میں تجربہ حاصل ہو یا جن کے پاس اوشین ٹیکنالوجی میں ایم ٹیک،ایم ایس اوشین انجینئرنگ کے بعد تین سال کا ریسرچ یا تدریس کا تجربہ ہواور جن کے پاس سائنس سائٹیشن انڈیکس جریدہ میں فزیکل اوشینو گرافی میں کم از کم ایک تحقیقی مقالہ چھپا ہو۔ان کی عمر35سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
مراعات:
مراعات:
ماہانہ 54ہزار روپے مشاہرہ اور دیگر مراعات
درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ :
15جولائی2020
درخواستیں جمع کرنے کا طریقہ:
بذریعہ ڈاک
برقی پتہ :
www.b4s.in/gk/DRA3
سکالر شپ کا نام :
سکالر شپ کا نام :
ایس ٹی ایف سی میریٹوریس سکالرشپ پروگرام
تفصیل :
تفصیل :
شری رام ٹرانسپورٹ فنانس کمپنی لمیٹڈ کمرشل ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے پسماندہ کنبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مالی معاونت فراہم کرنے کی غرض سے سکالر شپ پروگرام کا اعلان کرتی ہے۔اس پروگرام کے تحت منتخب طلباء کو دسویں اور بارہویں جماعت کے بعد پیشہ وارانہ تعلیم کے حصول کیلئے کثیر سالہ سکالرشپ ملے گی۔
اہلیت :
اہلیت :
دسویں اور بارہویں جماعت میں کم ازکم60فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ ،جو فی الوقت ڈپلومہ /آئی ٹی آئی / پالی ٹیکنیک کورسزیا گریجویشن /انجینئرنگ (3-4سالہ)اس سکالر شپ کے اہل ہیں۔درخواست دہندگان کا تعلق کمرشل ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے کنبہ سے ہوناچاہئے جن کی مجموعی خاندانی آمدنی 4لاکھ روپے سالانہ سے کم ہو۔
مراعات:
مراعات:
منتخب طلباء ڈپلومہ /آئی ٹی آئی/پالی ٹیکنیک کورسز(زیاد ہ سے زیادہ تین سال تک)سالانہ 15ہزار روپے وصول کریںگے جبکہ گریجویشن /انجینئرنگ کی تعلیم میں محو امیدوار زیادہ سے زیادہ چار سال تک سالانہ 35ہزار روپے تک حاصل کرینگے۔
درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ :
31جولائی2020
درخواستیں جمع کرنے کا طریقہ :
آن لائن
برقی پتہ :
www.b4s.in/gk/STFC1