راجوری //راجوری کے ڈسل پٹھان موہڑہ علاقے کے لوگوں نے سڑک کی خراب حالت پر محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مقامی لوگ سڑک جمع ہوگئے اور انہوںنے نگیش پل سے پلولیاں بذریعہ ڈسل پلولیاں جانے والی سڑک کی خستہ حالی پر احتجاج کیا۔ان کاکہناتھاکہ ماضی میں کئی بار احتجاج کیاگیا اور حکام سے اپیل بھی کی گئی لیکن کسی نے بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوںنے کہاکہ حال ہی اس روڈ کو پی ایم جی ایس وائی کے حوالے کیاگیاہے اور افسران کہتے تو بہت کچھ ہیں لیکن کام بالکل بھی نہیں کرتے ۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے اس سڑک کی مرمت کرائیں ۔