راجوری //راجوری کے حد متارکہ کے قریب واقع گائوں رتل بسالی میں پیش آئے سڑک حادثے میں 17سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔پانی کا ٹینکر زیر نمبر 9682صبح 8بج کر 30منٹ پر رتل بسالی کے مقام پر حادثے کاشکار ہوکر گہری کھائی میں جاگراجس کے نتیجہ میں سترہ سالہ مسعود احمد ولد مشتاق احمد ساکن سوماتی لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس حادثے میں ایک اور نوجوان سرفراز احمد ززخمی ہواہے جسے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرایاگیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔