پونچھ //پونچھ ضلع کے ساوجیاں علاقہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 9افراد زخمی جبکہ ایک کمسن لڑکی لقمہ اجل بن گئی ۔پولیس نے بتایا کہ سنیچر شام کو منڈی کے ساوجیاں علاقہ میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK20-1646جو کہ میدانہ سے منڈی جارہی تھی ،کے اچانک محلہ پورانہ سندری میں مذکورہ گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 9افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک کمسن لڑکی کی موت واقعہ ہو گئی ۔کمسن کی شناخت تین سالہ اندھیہ اختر دختر امتیاز احمد کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت شبیر احمد ولد عبدالحد ،رضیہ اختر زوجہ امتیاز احمد ،امتیاز احمد ولد محمد اشرف ،طاہرہ بیگم زوجہ محمد ابراہیم ،مسکان شبیر دختر شبیر احمد ،محمد عاقب ولد شبیر احمد ،مصباح اختر دختر شبیر احمد ،محمد شفیع ولد عبدالغفار ،سجاد احمد ولد محمد شفیع کے طورپر ہوئی ہے ۔تمام زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر ساوجیاں میں ابتدائی مرحم پٹی کرنے کے بعد سب ڈسٹر کٹ ہسپتا ل منڈی منتقل کر دیا گیا ۔اس سلسلہ میں پولیس نے منڈی پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔