سڑک حادثے میں ڈرائیور جاںبحق

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ ڈول میں سنیچر رات پیش آے سڑک حادثے میں ڈرائیور جان بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ رات بارہ بجے پیش آیاجب افکان کمپنی کا ڈمپر زیر نمبر Jko2AE۔ 3037 دیر رات سرشافٹ زیرو پواینٹ ڈول کے قریب ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر دریا میں جاگرا۔حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس و ریڈکراس نے بچائوکاروائی عمل میں لائی اور ڈرائیور کی نعش کو بازیاب کیا جسکی شناخت کستوری لال ولد ہنس راج کمار ساکنہ جودھ نگر پلماڑ کے طور ہوئی۔