سرینگر// وادی میں سڑک کے حادثوں میں ایک شخص لقمہ اجل جبکہایک لڑکا زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق درگمولہ کپوارہ کے نزدیک ایک سنٹرو گاڑی زیر نمبری JK09A/1018 جس کو ڈرائیور قیصر علی گنائی ولد علی محمد ساکن کلاروس چلا رہا تھا ،نے دس سال کے بچے یاسر رمضان لون ولد محمدرمضان لون ساکن مدین پورہ درگمولہ کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس درج کر کے کاروائی شروع کی ۔سڑک کے ایک حادثے میںناگام بڈگام کے نزدیک ایک ٹریکٹر جسکو ڈرائیور غلام محمد یتو ولد عبدالرحمان ساکن ناگام چلا رہا تھا سڑک کے بیچ اُلٹ کر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا ۔