سرینگر// ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں 17سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔اس دوران جنوبی کشمیر کے اچھ بل علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 2افراد زخمی ہوئے ،جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ مینڈھر علاقے میں پیر کی صبح ایک17 سالہ موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔متوفی کی شناخت محمد طاہر ولد محمد راشد ساکن منکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ادھرجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنسوما اچھ بل میں پیر کی صبح سومو گاڑی زیر نمبرJK03C-5518نے یک بائیک کو ٹکر مار دی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت ثقلین مشتاق ولد مشتاق احمد بٹ، زینب مشتاق ولد مشتاق احمد بٹ ساکنان و ترہپو اچھ بل کے طور پرکی۔
سڑک حادثات کا سلسلہ جاری،منکوٹ میں بائیک سوارلقمہ ٔاجل،اننت ناگ میں2زخمی
