سرتھل//سڑکیں اقتصادی ترقی اورثقافتی تال میل بڑھانے کاواحدذریعہ ہوتی ہیں‘‘،ان خیالات کااِظہاررکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں2.5کلومیٹرلمبی اگرالتالاواسڑک کی تعمیرکاکام شروع کرنے کے بعدکیا۔یہ سڑک پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیرکی جارہی ہے۔سروڑی نے بتایاکہاس سڑک کی تعمیرپرپی ایم جی ایس وائی کے تحت100کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے سڑک کواہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسکی تکمیل سے موہارواری، گامراہ، لاوااور دیگرعلاقہ جات کے لوگوں کوفائدہ پہنچے گا۔اُنہوں نے کہاکہ 2002سے اُنہوں نے سرتھل کے ہرگائوںکوسڑک سے جوڑنے کے جتن شروع کئے ہیں۔رکن اسمبلی کے ہمراہ پی ایم جی ایس وائی، محکمہ مال، محکمہ دیہی ترقیاور محکمہ تعلیم کے حکام بھی تھے۔سروڑی نے کہاکہ اندروال اسمبلی حلقہ میں سڑکوں کاجال بچھانے سے عوام کی زندگی میں انقلاب آئے گا۔اُنہوں نے کہاکہ اس سے ہرموسم میں رابطہ سڑکیں کھلی رہیں گی اور لوگوں کوپریشانیوں کاسامنانہیں کرناپڑیگا۔اُنہوں نے کہاکہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت متعددسڑکیں لی گئی ہیں جبکہ کئی پروجیکٹ سینٹرل روڈفنڈز(سی آر ایف)کے تحت ہاتھ میں لئے گئے ہیں جوسرتھل کے دیہی علاقہ جات کیلئے سودمندثابت ہونگے۔اُنہوں نے کہاکہ 2009میں ہستی دیوی جی سڑک سی آر ایف کے تحت منظورہوئی تھی جس کیلئے اُنہوں نے کڑی جدوجہدکی اوراس سڑک کاپہلامرحلہ حال ہی میں پایہ تکمیل ہوپہنچاہے۔اُنہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے کاکام 1840لاکھ روپے کی لاگت سے جلدہی شروع کیاجائیگا۔اُنہوں نے کہاکہ ان وقاری پروجیکٹوں کی تکمیل سے یہاں کی عوام کوزندگی کواورآسان بن جائیگی۔سروڑی نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی پرعوامی شکایات کاسنجیدہ نوٹس بھی لیا۔سروڑی نے متعلقہ حکام کوضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے عوامی مسائل کابلاتاخیرازالہ کرنے کوکہا۔اس کے بعد سروڑی نے ہائی اسکول سرتھل کادورہ کیااور طلباکیساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن کے خیالات سنے اورشکایات ومشکلات سے بھی آگاہ ہوئے۔سروڑی نے اسکول ہذاکوماڈل اسکول بنانے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بچوں کی مانگ پرسروڑی نے 80نئی طرزکے ڈیسک، تمام10کمروں میں ٹائل کاکام کرنے اور گرائونڈمیں بھی ٹائلوں کے کام کومنظوری دی۔بعدازاں سروڑی نے پی ایچ سی سرتھل کابھی معائنہ کیا اور وہاں اِدارے کے کام کاج بارے جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے ڈاکٹروں،مریضوں اور تیمارداروں سے بھی بات چیت کی۔اُنہوں نے مریضوں،ڈاکٹروں وغیرہ کودرپیش مشکلات بارے جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے 100بستروالے سرتھل میں تعمیرکئے جارہے گرلز ہوسٹل کابھی معائینہ کیاجسے رمساکے تحت2.50کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکیاجارہاہے