سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے شہرکے کئی علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ہونے والے تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مزید کئی تجاوزات کو ہٹادیاگیا۔ اس سلسلے میںایس ایم سی کی ٹیم نے لالچوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، مہاراجہ بازار اور جہانگیر چوک میں کئی دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جنہوں نے فٹ پاتھ بند کر دئے تھے اور سڑکوں پرجو ریڑے لگا ئے گئے تھے انہیں بھی ہٹایا گیا۔ ایس ایم سی کمشنرنے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی تعمیر کام کیلئے ایس ایم سی سے باضابطہ اجازت حاصل کریں۔ایس ایم سی کمشنرنے وارڈ افسران کو ہدایت دی کہ شہر سرینگر میں غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو قانون کی خلاف ورزی کرکے تعمیراتی ڈھانچے کھڑا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا ’’ ہماری ٹیم روزانہ بنیادوں پر یہ مہم چلاتی ہے تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے‘‘۔سی این ایس