سپیکر نے جموں میں سینئر نیشنل جوڑو چمپئن شِپ کا افتتاح کیا

جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے جموں یونیورسٹی کے ملٹی پرپرائز جمنانزم ہال میں مردوں اور خواتین کے لئے سینئر نیشنل جوڑو چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ اس قومی سطح کے کھیل کود کے ایونٹ میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی 15ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔اس موقعہ پر سپیکر نے کہا کہ حکومت ریاست میںکھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاواد ینے اور کھیل کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں میں موجود صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے۔سپیکر نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس کی انعقاد کی بدولت ریاست کے نوجوانوں میں قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔ملک بھر سے آئے ہوئے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے وزیر نے متعلقہ حکام کو ان کھلاڑیوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔انہوں نے ان کھلاڑیو ں کے لئے مناسب قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔سرینگر //برزہامہ کرکٹ گرائونڈ میں رائزنگ سٹارز سعدہ پورہ اور ہنٹر سٹکیرز چھتر گام کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رائزنگ سٹار ز نے 22رن سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد  رائزنگ سٹار نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ  20اورز میں 148رن اسکور کئے ۔ رائزنگ سٹار کی جانب سے شبیر اور عزیر نے 24اور 23رن بنائے۔ ہدف کا پیچھے کرتے ہوئے چھتر گام سٹیکرز کی پوری ٹیم126رن بناکر ڈھیر ہوگئی۔ ہنٹرز کی طرف سے عاقب نے بہتیرین بیٹنگ کرتے ہوئے 56رن اسکور کئے  تاہم رائزنگ سٹارز کے ہلال احمد کو 5وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی شپری باغ لائنزجانب سے 170رنز دیکر 9وکٹیں حاصل کرنے والے محراج الدین کو قرار دیا گیا ۔اس موقعے پر سماجی کارکن پیر بلال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں ٹرفیاں اور انعامات تقسیم کئے۔  انہوں نے ٹورنامنٹ کا احسن طریقے سے انعقاد کرنے پر کشمیر کرکٹ لیگ کے منتظمین کی بھی سرہانہ کی ہے۔  انہوں نے کھیل کو فروغ دینے میں درپیش مشکلات پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس موقعے پر بی پی ایل کے چیرمین مظفر، کے ایم پی کے غلام جیلانی، ہاشم مخدومی، عاشق درباغی، پیر عاقب اور دیگر کھیل شائقین بھی موجود تھے۔