راجوری//جموں وکشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزکے سپیشل افسرضلع راجوری وپونچھ پرویزاخترملازمت سے سبکدوش ہوئے ۔اس سلسلے میں پرویزاخترکے اعزازمیں اکادمی کے دفترمیںایک الوداعی تقریب کااہتمام کیاگیا جہاں متعددلوگوں نے پرویزاخترسے ملاقات کرکے ان کے مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔علاوہ ازیں جموں میں الوداعی تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں گوجری شعبہ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹرجاویدراہی ،ڈاکٹرشاہنواز ایڈیٹرگوجری، محمودچوہان ریسرچ اسسٹنٹ گوجری کے علاوہ پہاڑی شعبہ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹرمرزافاروق انوار ،عبدالواحدخان منہاس ریسرچ اسسٹنٹ پہاڑی اورصفدررشید مرزا لیگل اسسٹنٹ بھی موجودتھے۔تقریب کے دوران مقررین نے پرویزاخترکوایک شریف النس اورتندہی سے کام کرنے والاافسرقراردیااوران کے مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔
سپیشل افسرکلچرل اکادمی راجوری
