نئی دہلی، 28 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نشریات کے حقوق کی ای نیلامی کے لئے ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو ہدایت دینے سے پیر کو انکار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی مسترد کر دی ہے ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اے ایم کھانولکر کی بنچ نے ای نیلامی سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر سبرامنیم سوامی کی درخواست مسترد کر دی۔سوامی نے درخواست دی ہے کہ موجودہ ٹینڈر کے عمل کو روکنے کے لئے آئی پی ایل کے نشریات کے حقوق کی ای نیلامی کی درخواست کی تھی ۔ کورٹ کی طرف سے قائم منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کی جانب سے پیش سینئر وکیل پراگ ترپاٹھی نے دلیل دی کہ موجودہ ٹینڈر عمل بہتر ہے ، کیونکہ تمام بولی دہندہ نشریاتی حقوق حاصل کرنے کے لئے سر بمہر لفافے میں اپنی بولی لگا رہے ہیں۔ سوامی نے عدالت میں دلیل دی تھی کہ آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق کی بولی ای نیلامی کے عمل کے تحت شفاف طریقے سے کی جانی چاہیے ، لیکن عدالت نے سوامی کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ اگرچہ سوامی نے عدالت سے کہا کہ وہ ایک ایسی عرضی دائر کرنا چاہتے ہیں جس میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کے مفادات کے تصادم کے معاملے کی جانکاری ہوگی۔عدالت کی طرف سے اس کی اجازت دے دی گئی ہے ۔سی او اے کے صدر ونود رائے نے عام طور پر ای نیلامی کی سفارش کی تھی۔بی سی سی آئی اور سي اواے نے ای نیلامی ہونے کی صورت میں قریب 700 کروڑ روپے کے نقصان کا حوالہ دیا تھا، جس پر دونوں فریقوں کے درمیان کافی بحث بھی ہوئی تھی۔یواین آئی