جالندھر//سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والے کسانوں کی جدوجہد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔سینئر ایڈووکیٹ ایچ ایس پھولکا نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے صدر، دوشینت دوے، نے کسانوں کے نمائندے گرنام سنگھ چڈونی (ہریانہ کے کسان رہنما) ، بلدیو سنگھ سرسا (کسان رہنما) ، رنجیت سنگھ راجو (راجستھان کے کسان رہنما) کے ساتھ میٹنگ کی اور کسانوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ مسٹر دوے نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی مدد اور کسانوں کے معاملے میں لڑنے کے لئے تیار ہیں۔مسٹر پھولکا نے آج پنجاب بار کونسل کو بتایا کہ دہلی بار کونسل نے پہلے ہی کسانوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر کاشتکار مخالف تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پنجاب بار کونسل نے نہ تو کسانوں کی مدد کی اپیل کی ہے اور نہ ہی قوانین کو واپس لینے کے لئے کوئی خط لکھا ہے۔