سرینگر//بیسٹ سیلر گروپ (جیک اینڈ جونز اور سلیکٹڈ ہوم) ریذیڈنسی روڑ سرینگر پر واقع سٹی واک مال میں جمعہ کو اپنے شوروم کا افتتاح کیا۔ اس کاافتتاح عبد الکبیر اِن نے کیا جبکہ بیسٹ سیلر گروپ کے بزنس ڈیولپمنٹ کے سربراہ سومت سنجے ،قومی سیلز منیجر منوج ناتو سٹی واک مال کے مالک منظور احمد شاہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے شو روم کے مالک عبدالکبیر نے بتایا کہ جیک اینڈ جونز کی دکانیں بیشتر یورپی ممالک ، مشرق وسطی ، ہندوستان ، چین ، یوراگوئے ، اور کینیڈا سمیت مجموعی طور پر 45 سے زیادہ ممالک میں ہیں۔ان کا کہنا تھا جیک اینڈ جونز سب سے بڑے یورپی فیشن میں سے ایک ہے جبکہ چین میں 1200سے زیادہ دکانیں موجود ہیں۔ ایسا کہا جاتا ہے غیر ملکی لباس کمپنیوں میں درمیانی قیمت کی حد میںچینی صارفین کی منڈی میں سب سے کامیاب کمپنی ہے۔