جموں //سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل نے بنک کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران سٹیزن کواپریٹو بینک لمٹیڈ ( سی سی بی ایل ) کی ٹاپ چار حصول برانچوں کو مبارکباد دی ۔ یشا مدگل نے سی سی بی ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ گذشتہ برسوں کے دوران کواپریٹو بینکوں نے بینکاری اداروں میں ترقی کی ہے جنہوں نے نہ صرف بنیادی شعبے کی معثیت کو فروغ دیا ہے بلکہ معاشرتی تبدیلی اور مالی شمولیت لانے میں بھی بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ‘‘ ۔ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش ٹنڈن نے جموں کو شہری بینکاری کی خدمت میں بینک کے مقاصد اور کردار پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر چئیر مین سی سی بی ایل ڈاکٹر ارون منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک سی بی ایس کے مطابق ہے جو آر ٹی جی ایس ، این ای ایف ٹی ، روپئے ڈیبٹ کارڈ ، پی او ایس مشینیں ، ای کام اور اپنے موکلوں کو متعلقہ سہولیات سمیت تمام مالیاتی خدمات میں توسیع کر رہا ہے ۔ بعد ازاں یشا مدگل نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلیٰ اچیور برانچوںکو یادداشتیں پیش کیں اور یقین دہانی کرائی کہ سی سی بی ایل کیباآسانی کام کرنے کیلئے ضروری مالی اعانت کیلئے محکمہ کی طرف سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شئیر کیپٹل کا معاملہ جلد حکام کے ساتھ اٹھائے ۔ انہوں نے بتایا کہ غیر بینکاری اثاثوں کو ضائع کرنے اور بینک کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے سلسلے میں بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1994 کی دفعات کی تعمیل سے متعلق معاملہ پہلے ہی متعلقہ اتھارٹی کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تا کہ ریگولیٹری اتھارٹی یعنی آر بی آئی کی ہدایت پر مناسب طریقے سے عمل کر رہے ہیں ۔