سٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد

جموں//سٹیرنگ کمیٹی نے یہاں جے کے ای ڈی آئی کے 190خواہشمند کارخانہ داروں کے معاملات مختلف سکیموں کے تحت منظور کئے ۔ کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار سوربھ بھگت کی صدارت میں 119 ویں سٹیرنگ کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیڈ کیپٹل فنڈ سکیم ( ایس سی ایف ایس ) اور 63 ویں یوتھ سٹارٹ اپ لون سکیم ( وائی ایس ایل ایس ) کے تحت معاملات کو منظوری دی گئی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی ڈاکٹر ایم آئی پرے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی فطیل متو ، ڈائریکٹر ایمپلایمنٹ وائی پی سمن ، ایڈیشنل سیکرٹری محنت و روز گار مشتاق احمد سمنائی و دیگر متعلقہ اور سیکٹورل افسران موجود تھے ۔ ایس سی ایف ایس سکیم کے تحت 288  معاملات میں سے 168 معاملات کو منظوری دی گئی جبکہ وائی ایس ایل ایس کے تحت 52 معاملات میں سے 22 کی منظوری دی گئی ۔