ارشاد احمد
سرینگر//ہارون کے مضافاتی علاقہ چندہ پورہ میں کھیلے گئے سٹارز ٹی 20 لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل ہارورڈ ٹائٹنز نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ہاشم واٹسن کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار ددیا گیا۔ اس موقع پر سماجی و سیاسی کارکن پیر بلال مہمان خصوصی تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لیے ضروری ہیں اور اس سے نظم و ضبط اور مسابقت کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے۔جبکہ ہر کھلاڑی میں موجود ہنر کو پہچان ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات مستقل بنیادوں پر ہونی چاہئیں۔انہوں نے اس قسم کی تقریبات پوری وادی میں منعقد کرنے پر زور دیا۔کیونکہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ڈاکٹر جی ایم راتھر چیرمین پھاک فورم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے اتنے بڑے ٹورنامنٹ کو کامیابی سے منعقد کرنے پر سٹارز کرکٹ لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو سراہا۔
سٹارز ٹی 20لیگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر | ہارورڈ ٹائٹنز نے ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا