سوچھ بھارت مشن

سرینگر// جموں کشمیر میں سوچھ بھارت مشن کے نفاذ کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے جبکہ یوٹی سطح کی اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی کمان چیف سیکریٹری اور فنی کمیٹی کی کمان محکمہ شہری ترقی و مکانات کے انتظامی سیکریٹری کو سونپی گئی ہے۔ اعلیٰ اختیاری کمیٹی میں چیف سیکریٹری چیئرمین ہونگے جبکہ13رکنی کمیٹی میں فائناشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) محکمہ خزان، جموں کشمیر پولیوشن کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین، محکمہ مکانات و شہری ترقی کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ جل شکتی کے انتظامی سیکریٹری، سرینگر اور جموں میونسپل کارپوریشنوں کے کمشنر، سوچھ بھارت مشن گرامین (دیہہ) کے مشن ڈائریکٹر، جموں  اور کشمیر کے اربن لوکل باڈئز کے دونوں صوبوں کے ڈائریکٹر،مرکزی شری مکانات  وزارت کے نمائندے، ایس بی ایم اربن (شہری) کے مشن ڈائریکٹر اور یو ای ای ڈی کے چیف انجینئر ممبران کے طور پر شامل ہونگے۔ حکم نامہ کے مطابق یہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی سوچھ بھارت مشن کے مقاصد کی حصولیابی کیلئے ، قلیل ،درمیانی اور طویل مدتی فنڈ کی منصوبہ بندی کیلئے یو ٹی سطح پرایکشن پلان کو منظورکئے گئے اور جہاں ضرورت ہو وہاں اضافی وسائل کو متحرک کرنے پر غور کریں گے۔ یہ کمیٹی کلسٹروں کے انتخاب کی منظوری دے گی تاکہ شہروںوقصبوں اورملحقہ دیہی علاقوں کے ایک گروپ کے درمیان مشترکہ ڈھانچے کا اشتراک کیا جا سکے۔ چیف سیکریٹری کی سربراہی والی یہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی مرکزی زیر انتظام سطح پر شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور فضلہ کے انتظام کے لئے کارروائی کے ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور اس مقصد کے لئے بین محکمہ جاتی تال میل کو یقینی بنائے گی۔ اس کمیٹی کے سپرد منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران آزادانہ جائزہ اور نگرانی کرنے کا بھی اختیار ہوگا جبکہ جاری کردہ فنڈز کے بروقت آڈیٹ کو یقینی بنائے گی اور مشن کی مختلف آڈیٹ رپورٹس اور اسی طرح کی دیگر رپورٹس پر عمل درآمد کا جائز لئے گی۔ فنی کمیٹی کی کمان محکمہ مکانات و شری ترقی کے انتظامی سیکریٹری کو سونپی گئی ہے یہ فنی کمیٹی نکاسی ،بلدیاتی اداروں کی طرف سے ٹھوس فضلہ منیجمنٹ اور استعمال شدہ پانی کے انتظام،آئی سی و سی بی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹوں کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔اس کمیٹی کو مرکزی زیر انتظام سطح کے ایکشن پلانوں کو تیار کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے جبکہ رقومات کی واگزاری کیلئے ٹریکنگ نظام اور اپ لوڈنگ کیلئے پروجیکٹو کے تفصیلی رپورٹ کی تیاری کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس ساز و سامان بھی فراہم کریے گی۔ ضلع سطح کی کمیٹیوں کی کمان متعلق ضلع ترقیاتی کمشنروں کے سپرد کی گئی ہے۔