اننت ناگ//سوچھ بھارت مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمدیونس ملک کی صدارت میں افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں افسران پر زوردیا گیا کہ وہ ضلع کو کھلے میں رفع حاجت کی بدعت سے پاک کرنے کیلئے کی جارہی کوششوں میں شدت لائیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اننت ناگ ،بیجبہارہ ،دچھنی پورہ ،قاضی گنڈ اور ویسو میں مشن کے تحت صدفیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔جب کہ ضلع کے دیگر بلاکوں میں 10اپریل 2018ء تک صدفیصد نشانہ حاصل کیاجارہا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقین پر باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا تاکہ صد فیصد ہدف کا حصول یقینی بن سکے ۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی اورای سی ڈی کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔