جموں//کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمارکی صدارت میں ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں سوچھتا سرویکشن 2018 کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔اس دوران کمشنرموصوف نے متعلقہ افسران کوہدایت دی کہ وہ ہوٹلوں، بنکٹ ہالوں اورپھلوں وسبزی منڈیوں میں کمپوزٹنگ مشینیں نصب کریں تاکہ ویسٹ کوٹھکانے لگایاجاسکے۔اس موقعہ پرافسران سے کہاگیاکہ وہ جموںمونسپل کارپوریشن کی حدودمیں صفای ستھرائی کویقینی بنایں اور وارڈوں کوصاف ستھرابناکربہترڈھنگ سے سوئوچھ بھارت مشن کی عمل آوری کی جائے۔ ہیلتھ افسرسے کہاگیاکہ وہ سینی ٹیشن عملے کی باضابطہ حاضری کاریکارڈ درج کریں۔کمشنرموصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں شہرکوصاف ستھرارکھنے کیلئے صفائی ستھرائی کویقینی بنائیں۔اس دوران میٹنگ میں راجیش شرما جوائنٹ کمشنر، نیرج گپتاچیف اکائونٹس افسر،رنجیت سنگھ سیکریٹری، ویناکشی کول اسسٹنٹ کمشنر(ریو) ، کوشل چندجوائنٹ کمشنر(ورکس )،انیتاسلگوترہ ہیلتھ افسر، آرکے ٹوٹوڈویژنل ٹائون پلانر،طارق رینہ (ٹرانسپورٹر)،امیتابھ منہاس، اے ای ای ،انکوش کپور، انفارمیٹکس آفیسروغیر ہ بھی موجودتھے۔