سوپور//سوپورمیں13سالہ لڑکے کی پُراسرارگمشدگی کے باعث اہل خانہ سخت فکروتشویش میں مبتلاءہوگئے ہیں ۔انہوں نے پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کرانے کے علاوہ لوگوں سے کمسن زاہدطارق بٹ کی بازیابی میں مدددینے کی اپیل کی ہے۔معلوم ہواکہ 13سالہ زاہدطارق ولدطارق احمدبٹ ساکنہ وارپورہ سوپورجمعرات کی شام گھرسے نکلنے کے بعدپُراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا۔مذکورہ بچے کے اہل خانہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زاہدطارق معمول کے مطابق جمعرات کوشام کے وقت گھرسے نکلا۔انہوں نے کہاکہ جب وہ کافی دیرتک واپس نہیں آیا،توانہوں نے اُسکی تلاش شروع کردی لیکن رات دیرگئے تک زاہدطارق کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔جمعہ کی صبح اہل خانہ نے 13سالہ زاہدطارق کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ نزدیکی پولیس تھانہ میں درج کرادی اورپولیس نے اپنے طورپرلاپتہ لڑکے کی تلاش شروع کردی ۔لاپتہ بچے کے اہل خانہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی زاہدکے بارے میں کوئی علمیت ہویاکہ کوئی بھی شخص اس کمسن لڑکے کوکہیں پردیکھے توازراہ انسانیت موبائل نمبرات 9596365053، 8493946317 اور7006089258پررابطہ کرکے اسکی اطلاع فراہم کرے۔