سرینگر// شمالی قصبہ سوپور میں نامعلوم افراد نے سنیچر کو ایک اُستانی سے بیگ(بستہ) چھینا جس میں نقدی کے علاوہ اہم کاغذات بھی تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ سوپور کے ویلکن اسکول کی ایک اُستانی نے شکایت کی کہ جب وہ اسکول سے گھر جا رہی تھی تو قریب 4 بجکر 30 منٹ پرسوپور میں نیو کالونی اقبال نگر لنک روڑ پر کوآپریٹو کمپلیکس کے نزدیک نامعلوم افراد نے زبردستی ان سے انکا بیگ چھینا۔ایس ایچ او سوپور عازم اقبال نے اس سلسلے میں کہا کہ انہوں نے کیس درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔