سوپور//غلام محمد//چنکی پورہ سوپور میںایک 27سالہ نوجوان کی لاش پُراسرار حالات میں پائی گئی ۔ غوث آباد چنکی پورہ میں میوہ باغ کے نزدیک جمعرات کی صبح لوگوںنے ایک لاش دیکھی جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ پولیس کے ایک عہدیدار کاکہنا ہے کہ مقامی لوگوںنے پولٹری فارم کے نزدیک پُراسررحالات میں ایک لاش دیکھی اور فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ لاش پر چہرے اور سر میں زخموں کے نشان ہیں ۔ پولیس نے مرنے والے شہری کی شناخت شوکت احمد گنائی ولد عبدالغنی گنائی ساکنہ غوث آباد چنکی پورہ سوپور کے بطور کی ہے۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔