سوپور//سوپور میونسپل کونسل کانیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے ایک کونسلر نے پارٹی سے استعفی دیاہے۔اختررسول گلکار نامی اس کونسلر نے کہا کہ حالیہ حملے اور کچھ ذاتی وجوہات کی بناپر میں نے پارٹی چھوڑ دی ہے اور اب میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔گلکار نے کہا،’’میں نے نیشنل کانفرنس سے استعفیٰ دیا ہے اور میں اب آگے کسی سیاسی جماعت کے ساتھ تعلق نہیں رکھوں گا۔میں بحیثیت آزادامیدوار کے لوگوں کی تاہم خدمت کرتا رہوں گا‘‘۔گلکار نے مسلم پیر علاقے سے وارڈنمبر15میں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔