سرینگر//سوپور میں پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے غیر قانونی شراب برآمد کی۔تھانہ تارزو کی پولیس پارٹی نے امرگڑھ میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا جس کی شناخت مشتاق احمد صوفی ساکن خوشحال کالونی سوپور کے نام سے ہوئی۔دوران چیکنگ اس کے قبضے سے ناجائز شراب برآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے متعلقہ تھانہ میں قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔