سوپور//سیلو سوپور میں منگل کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک 45سالہ خاتون کی لاش پُرا سرا ر حالات میں پائی گئی ۔ مقامی لوگوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیااور سوپور پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا جس کی شناخت اختر بیگم زوجہ غلام رسول ساکن مارتھ گام ہندوارہ کے بطور کی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس بارے میں مزید کچھ بتایا جاسکتا ہے۔