سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں سنیچر کو جنگجوﺅں کے ایک گھات لگاکر کئے گئے حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنگجوﺅں نے پولیس اور فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے گولیاں چلائیں ۔جنگجوﺅں کے حملے کے جواب میں پولیس اور فورسز اہلکاروں نے بھی گولیاں چلائیں جس سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور لوگ گھبراہٹ کے عالم میں ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔
بتایا جاتا ہے کہ کئی اہلکاراور عام شہری زخمی ہیں۔
مزیدتفصیلات کا انتظار ہے