سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں اُس وقت چار شہری زخمی ہوگئے جب آوارہ کتوں نے اُن پر حملہ کیا۔
یہ واقعہ منگل کو سوپور کے زینہ گیر بوٹینگو علاقے میں گذشتہ شام دیر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق آوارہ کتوں کا ایک جھنڈ بٹ محلہ میں ظاہر ہوا اور اس نے چار شہریوں پر حملے کرکے اُنہیں زخمی کیا۔
سب ضلع اسپتال میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ہاں چار افراد زخمی حالت میں پہنچے۔
انہوں نے زخمیوں کی شناخت حسینہ بیگم، پوشہ بیگم،خشبو اور عرفات احمد کے طور کی۔