سوپورمیں تیزرفتار بس نے سکوٹی سوار کو کچلا

سوپور// سوپورمیں سڑک کے ایک دلدوزحادثے میں ایک سکوٹی سوار ہلاک ہوا۔تفصیلات کے مطابق سوپورکپوارہ شاہراہ پر ماڈل ٹائون کے قریب کپوارہ سے آرہی ایک تیزرفتاربس زیرنمبر  نے ایک 18 برس کے سکوٹی سوار کو ٹکرمار کر کچلااور وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا۔مہلوک سکوٹی سوار کی شناخت رضوان احمد ڈار ولدمرحوم فاروق احمدڈار ساکن مسلم پیر سوپور کے طور ہوئی ۔حادثے کے فوراًبعدپولیس نے موقع پرپہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کیااورلاش کواسپتال پہنچایا جہاں سے اُسے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لواحقین کے سپردکیاگیا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھررضوان کی میت جب اُس کے گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیااور پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔بتایا جاتا ہے کہ رضوان کے والد کادوماہ قبل ہی انتقال ہواتھا۔