نئی دہلی// کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے ماحولیاتی اثرات کی تشخص (ای آئی اے ) 2020 کو لے کر وزیراعظم نریندرمودی پر حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ یہ تجویز ماحولیات مخالف ہے اور اس سے آلودگی کو فروغ دینے والے لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا۔محترمہ گاندھی نے انگریزی کے ایک اخبار میں اس سلسلے میں چھپے اپنے مضمون کے ذریعہ حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اسے معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارا ملک حیاتیاتی گونگونیت کا ذخیرہ ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے ۔کورونا کی وبا کے دوران حکومت کو ماحول کی حفاظت کے لئے کام کرنا چاہئے تھا لیکن اس سمت میں اچھے قدم اٹھانے کی بجائے حکومت ماحول کو نقصان پہنچانے والی پالیسی کی تجویز لے کر آئی ہے ۔مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے ماحولیاتی اثرات کی تشخص (ای آئی اے ) 2020 ڈرافٹ کی ہر سمت تنقید ہورہی ہے ۔