کنگن//سونہ مرگ میں ایک سیاح دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ سیاحتی مقام سونہ مرگ کے تھاجواس میں ناگپور کا رہنے والا ایک 53سالہ سیاح آکاش وجے شرما ولد وجے شرما ساکن پہاڈ نگر ناگپور کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا اور غش کھا کر گر پڑا۔ اگرچہ مذکورہ سیاح کو پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیا ، لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اے ایس آئی ٹورسٹ پولیس سونہ مرگ شبیر احمد نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ناگپور کے ایک سیاح کی دل کادورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ۔