سرینگر//سونہ مرگ میں اتوارکو سکائی ویو فروزن رش 3کاانعقاد ہوا۔یہ ملک کا سب سے بڑا سنوآف روڈچیلنج ہے۔اس کااہتمام کشمیرآف روڈ نے ایمپائرین کے سکائی ویوپٹنی ٹاپ اوراکیوٹ فروٹ انرجائزر کے اشتراک سے کیاتھا۔اس یک روزہ تقریب کوشوکت احمدراتھر چیف ایگزیکیٹو افسر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور فہیم علی ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے کشمیرآف روڈ کے بانی علی ساجد نے کہا کہ اپریل کے آخر میں برف پر تقریب کا اہتمام کافی مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ ایک خوبصورت مقام ہے ۔انہوں نے اس تقریب کے انعقاد میں ہرممکن تعاون دینے کیلئے سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا شکریہ اداکیا۔ شرکاء نے نازک وپیچدارسطح پر اپنے ڈرائیونگ ہنر کامظاہرہ کیا۔گزشتہ سال کے فاتح فرازبزازاس سال بھی فاتح بن کر ابھرے جبکہ مزمل میر اور میرسجادحسین نے بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔