۔کنگن//سونہ مرگ میں سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس ذرائع سے کشمیر عظمیٰ کو معلوم ہوا ہے کہ یاترا ڈیوٹی پر مامورایک پرائیویٹ میٹا ڈار زیر نمبر 8046/JK03بال تل سے سونہ مرگ کی طرف آرہا تھا کہ اس دوران پھسلن کی وجہ سے فش پانڈ سونہ مرگ کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ پہنچایا گیا جہاں سے کنڈیکٹر دانش نظیر شیخ ولد نظیر احمد شیخ ساکنہ شیخ محلہ کھنہ بل اننت ناگ کو مزید علاج و معالجہ کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا جبکہ ڈرائیور کو پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ میں مرہم پٹی کرکے رخصت کیا گیا ۔سونہ مرگ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔