عظمیٰ نیوزسروس
گاندربل//محکمہ سیاحت جموں کشمیر نے یوتھ سروسز اینڈسپورٹس گاندربل،سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے سونہ مرگ میں سرمائی کھیلوں کی کوچنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کوچنگ کے دوران آئس سکیٹنگ پرتوجہ مرکوزہے اور چوتھے روز اس پروگرام میں شرکاء نے زبردست جوش وخروش کامظاہرہ کیا۔ہرروزشرکاء کی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ان کی ہنر میں نکھار آتاجارہاہے۔پروگرام کی کامیابی کااعتراف کرتے ہوئے یوتھ سروسزاینڈسپورٹس گاندربل زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہاہیں اور محکمہ سیاحت کی طرف سے دی جانی والی تربیت کو بلا خلل منعقد کرانے کو یقینی بنارہاہے ۔سونہ مرگ اب جبکہ آئس سکیٹنگ کامرکز بنتا جارہا ہے اور ان محکموں کا تال میل نوجوانوں میں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔سونہ مرگ کاخوبصورت پس منظر سیکھنے کے عمل کو نوجوانوں کیلئے یادگار بنارہا ہے۔