عظمیٰ نیوزسروس
گاندربل//جموں کشمیر محکمہ سیاحت نے یوتھ سروسزاینڈسپورٹس گاندربل کے اشتراک سے سونہ مرگ میں سنوسکیٹنگ کورس کا اہتمام کررہا ہے۔اس 15روزہ کورس میں ماہرکوچ پرجوش نوجوانوں کو تربیت دیں گے۔سونہ مرگ میں نئے سال کے موقعہ پر اس کااہتمام نئے سال کی تقریبات میں رنگ بھر دے گا۔