سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بارہمولہ پارلیمانی نشست کیلئے پارٹی امیدوار عبدالقیوم وانی کو عوام کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وانی نے ملازم طبقہ خصوصاً اساتذہ کی فلاح کیلئے انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا۔ترگام سوناواری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر نے کہا کہ قیوم وانی نے اپنی ساری زندگی تعلیم کو عام کرنے میں صرف کی اور اس سلسلے میں اساتذہ کی رہنمائی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ عبدالقیوم وانی کی جیت اتحاد کی جیت ثابت ہوگی اور ہرکوئی شخص جس کا خواب کشمیر میں علم و حکمت اورتعمیر و ترقی ہوگا ،وہ ضرور وانی کے حق میں اپنا ووٹ دے گا۔اس موقعہ پر پارٹی نائب صدر بانڈی پورہ شیخ نذیر احمد ،زونل صدر امتیاز ریشی اور دیگر لیڈران جن میں ایڈوکیٹ عبدالمجید،فاروق احمد، معراج راتھر اور محمد جمال بھی موجود تھے۔