ریاسی //سول انجینئر سکول ،ویشنودیوی یونیورسٹی ،کٹرہ میں بی ٹیک سال اول کے طلباء کیلئے سکول آف انجینئرنگ ،ایس ایم وی ڈی کی جانب سے ایک ثقافتی شام کاانعقاد کیاگیا جس کامقصد طلباکی شخصیت سازی تھا۔ ثقافتی شام میں طلبانے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔اس موقعہ پرآریامن شرمانے الیکٹرانسٹرومنٹ بجایا، بھارگوی بٹ اورہری آریانے گیت پیش کئے۔اجول دوبے ،جتن سنگھ ، مادھو شرما، خوشی ،جوشی نے ڈانس کیا،سدھانشووشوسمبیال ،روہن سمبریااوربھومک نے شاعری پیش کی جبکہ گریماشرما نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔