مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے سخی میدان علاقہ میں گذشتہ رات ایک سویفٹ ماروتی کارزیر نمبر ۔9932 آگ کی ایک پراسرار واردات میں خاکستر ہوگئی۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح تین بجے آگ لگ گئی اور جب ٹائر پھٹنے کی آواز دور تک سنائی دی تو لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور جب دیکھا کہ ایک گاڑی کو آگ لگی ہے اور فوری طور علاقہ کے لوگ اور گاڑی کے مالکان موقعہ پر پہنچ گئے اور گاڑی کو لگی آگ بجھانے کی کوشش کی البتہ تب تک گاڑی جل کر تباہ ہوگئی تھی جس کے بعد گاڑی کے مالک محمد اشرف نے بتایا کہ جب ٹائر پھٹنے کی آواز آئی تو میں فوری طور جاگ گیا ورنہ شاید ٹنکی پھٹنے سے میرا مکان بھی ختم ہوجاتاہے لیکن لوگوں کی مدد سے وہ آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے۔پولیس سے کہا کہ معاملے کی چھان بین کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔