اننت ناگ //پولیس نے سوشل میڈیا پر کشمیری طلاب کو بدنام کرنے کے دھندے میں ملوث ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرنل اننت ناگ کے افتخار احمد ڈار نے چند روز قبل وادی سے باہر زیر تعلیم کشمیری طلباء کو بدنام کرنے کی مہم چھیڑی جس کی وجہ سے ان طلباء میں شدید ناراضگی اور انکے والدین کو تشویش لاحق ہوگئی۔چنانچہ پولیس کی نوٹس میں جب یہ بات لائی گئی تو تھانہ صدر اننت ناگ میں کیس زیر نمبر 23/2022درج کیا گیا اور اسکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔